سیوریج کا مسئلہ

September 27, 2016

میں واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی توجہ ایک مسئلے کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں ۔ہمارے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک Iشریف آباد میں اسکول کے سامنے گزشتہ کئی ہفتوں سے سیوریج کا پانی جمع ہے جس سے طلبہ اور راہ گیروں کو سڑک عبور کرنے میں شدید دشواری ہوتی ہے۔ گندے پانی کی چھینٹوں سے کپڑے گندے اور ناپاک ہونے کا خدشہ ہوتا ہے دوسری طرف اس کے تعفن سے اہل علاقہ کا جینا اجیرن ہو گیا ہے ۔واٹراینڈ سیوریج بورڈسے درخواست ہے کہ جلد از جلد اس مسئلے کو فوری حل کرائے۔
(حسان مصطفیٰ۔کراچی)