شہری کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کی ہدایت

September 27, 2016

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے بلوچ سماجی کارکن عبدالواحد بلوچ کی گمشدگی سے متعلق پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی ہے، دوران سماعت لاپتہ عبدالواحد بلوچ کی بیٹی نے درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ اس کے والد کو 26جولائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں داخل ہوتے وقت سہراب گوٹھ سے حراست میں لیاتھا درخواست گزار نے گمشدگی سے متعلق مقدمہ درج کرنے کے لیے سہراب گوٹھ تھانے سے رابطہ کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ۔