خضدار،گیسٹرو سے چارافرادجاں بحق ہونے کی اطلاعات‘دس متاثر

September 27, 2016

خضدار (نمائندہ جنگ)ضلع خضدار کی سب تحصیل آڑنجی کے مختلف علاقوں میں گیسٹرو سے اب تک چارافراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ مقامی افراد کے مطابق دس سے زائد افراد متاثر ہیں محکمہ صحت کی میڈیکل ٹیم نےمتاثرہ علاقوں کادورہ کیا تاہم طویل مسافت اور منتشر آبادی کیلئےمزید طبی عملے اور ادویات کامطالبہ کیاگیابصورت دیگرہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔