ماسکو:امریکی فوٹوگرافرکی تصویری نمائش ’’بچوں کا استحصال‘‘ قرار دیکر بند کردی گئی

September 27, 2016

ماسکو( جنگ نیوز) ماسکو کی ایک نجی آرٹ گیلری میںجاری امریکی فوٹوگرافر ’’جوک اسٹرگس‘‘ کی تصویری نمائش اس وقت فور۱ً بندکردی گئی جب کریملن کے حامی سینیٹر نے تصاویر کو ’’بچوں کااستحصال‘‘ قرار دیا اور وہاں موجود ایک مشتعل شخص نے کچھ تصاویر پر ’’پیشاب‘‘ پھینکا۔ لومیری برادرز سینٹر برائے فوٹوگرافی میں جاری نمائش کے بارے میں سینیٹر یلینا مزولینا نے کہا کہ تصویری نمائش میں اسکول کی عمر کی لڑکیوں کی برہنہ تصاوی شامل تھیں جو بچوں کے استحصال کے مترادف ہے۔ بچوں کے حقوق کے صدر محتسب اعلیٰ ’’انا کزنیٹسوا‘‘ نے نمائش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔