وارہ: کمیونٹی ہال پر قبضے کیخلاف تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال

September 28, 2016

وارہ (نامہ نگار) کمیونٹی ہال پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے قبضے کے خلاف تیسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔ بھوک ہڑتال کی قیادت شہری اتحاد کے صدر سینگار نوناری،جسقم.مرکزی رہنما مرتضا چانڈیو، صحافی محمد اعظم.،عاشق حسین کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین وزیر علی پھلپوٹو کے اس عمل کے خلاف سخت نعرےبازی کی گئی۔ علامتی بھوک ہڑتال میں سیاسی پارٹیوں، پیپلز پارٹی، عوامی تحریک، ایس یو پی، عوام ورکرز پارٹی، جسقم آریسر سمیت دیگر جماعتوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے،اس موقع پر مقررین نے کہا کے، کمیونٹی ہال پبلک پراپرٹی ہے جس کو حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین نے آفس قائم کردیا ہے، جسکی وجہ سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور صدر پاکستان سمیت پاکستان آرمی سے اس واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ـ۔