ڈپٹی کمشنر نے محرم کے دوران 5 رکنی علماء کمیٹی تشکیل دے دی

September 29, 2016

باغ ( نمایندھ جنگ) ڈپٹی کمشنر باغ چوہدری گفتار حسین نے محرم الحرام کے دوران مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما ء کرام پر مشتمل 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔جوباغ میں محرم الحرام عاشورہ کے پرورگرام کے متعلق باہمی مشاورت سے تمام امور طے کرنے گے تاکہ باغ میں امن ومان کی صورت حال برقرار رکھنے میں مدد ومعاون ثابت ہوسکیں ۔کمیٹی میں سید عطاء اللہ شاہ خطیب جامع مسجد باغ ،مولانا امین الحق فاروقی ،مفتی سید وجاہیت حسین شاہ ،مولانا امیتاز صدیقی اورخواجہ منظور جعفری پر مشتمل ہوگی