پاکستان غریب عوام پارٹی عوامی مسائل سے آگاہی کی مہم شروع کرے گی،ار شد حسین

September 29, 2016

کراچی (پ ر)پاکستان غریب عوام پارٹی کے چیئر مین سید ارشد حسین نے اعلان کیا ہے کہ غریب عوام پارٹی حکومتِ سندھ ،پولیس و دیگر عوامی خدمت کے سرکاری اداروں کی آگاہی کے لئے جلد ہی عوامی مسائل مہم شروع کرے گی وہ پانی پت ہاؤس میں شہریوں کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور ٹریفک پولیس کو غالباً علم نہیں کہ کراچی سمیت صوبہ کے تمام شہروں میں رکشہ ،ٹیکسی بغیر میٹر کے چلائے جارہے ہیں معصوم بچے ٹوٹی پھوٹی ناقص سلینڈر والی اوور لوڈیڈ اسکول وینز میں سفر کرنے پر مجبور ہیں اس لاقانونیت کے خلاف قانونی کاروائی کب ہوگی؟