ڈے نائٹ ٹیسٹ سے پہلے پریکٹس کرنی ہوگی، سلیکشن کمیٹی

September 29, 2016

قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے پی سی بی کو تجویز دی ہے کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے کم از کم آٹھ دن پریکٹس کا موقع فراہم کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے ٹیسٹ اسکواڈ کےلیے یو اے ای میں زیادہ سے زیادہ ٹریننگ کی تجویز دی ہے اس کا کہنا ہے کہ ٹیم کو کم از کم آٹھ دن گلابی گیند سے پریکٹس ملنی چاہیئے، کیونکہ پاکستان ٹیم پہلی بار ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔

اس لیے زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہے،ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کےلیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان قائد اعظم ٹرافی میچ کے دوران کرے گی ۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کا امکان نہیں،البتہ ٹیم کے اعلان سے پہلے یونس خان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔