رومناٹک فینٹسی فلم ’فالن‘ کا پہلا ٹریلر جاری

September 29, 2016

جادو اورغیر معمولی واقعات سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی رومناٹک فینٹسی فلم ’فالن‘ کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم 9نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جائیگی۔

ہے۔ہدایتکاراسکاٹ ہِکس کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسی اسٹوڈنٹ کے گِرد گھوم رہی ہے جوماضی میں قتل کے الزام کے بعد ذہنی مسائل سے دوچار ہو جاتی ہے لیکن علاج کروانے کے بعد ایک بار پھر اپنی تعلیم کا آغاز کرتی ہے تاہم صورتحال اس وقت پھر غیر یقینی ہو جاتی ہے جس اسکول میں اسکی ملاقات ایک ایسے نوجوان اسٹوڈنٹ سے ہوتی ہے جو درحقیقت انسان نہیں بلکہ فرشتہ ہوتا ہے۔

غیر معمولی واقعات اور حادثات میں بال بال بچنے کے بعد نوجوان کے حقیقت سامنے آجاتی ہے جس پر بعد ازاں جادوئی دنیا سے دشمن حملہ آور ہو کر اس کی جان لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

معروف امریکی ناول نگارLauren Kateکی کتاب سے ماخوذ اس فلم کو مارک کیرڈی، بل جانسن اور گورڈن گرے نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایڈیسن ٹم لین،جیریمی ایروِن، ہیریسن گلبرٹسن، جولیٹ اوبرے اورہرمائین کورفیلڈ سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

40ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس فلم کورواں سال9نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنایا جائیگا۔