کے الیکٹرک نرخ کیلئے عوامی سماعت، فیصلہ 15روز بعد آئیگا

September 29, 2016

نیپرا کی کراچی میں کے الیکٹرک کے آئندہ 10سالوں کے لئے نرخ کےتعین کی 2 روزہ عوامی سماعت ہوئی، فیصلہ 15 روز بعد آئے گا۔ نیپرا نے کہا ہے کہ نیا ٹیرف کے الیکٹرک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنایا جائے ۔

کراچی میں کے الیکٹرک کی ملٹی ٹیرف درخواست پر نیپرا حکام نے دو روزہ سماعت کا اہتمام کیا۔ سماعت میں شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر کے الیکٹرک نے آئندہ 10 برس کا بزنس پلان پیش کیا، جس میں بجلی کی پیداوار4ہزار میگا واٹ بڑھانے اورڈسڑی بیوشن نیٹ ورک پر ایک سو آٹھ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

کے الیکٹرک کی بریفنگ کے بعد عوامی مؤقف سنا گیا۔ جس میں کے الیکٹرک اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ۔ صارفین نے شکایت نہ سنے جانے کی شکایت کی۔

اس موقع پر ممبر نیپرا میجر ریٹائرڈ محمد ہارون نے کہا کہ کہ نیا ٹیرف کے الیکٹرک کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنایا جائے۔