بلیک بیری نےاسمارٹ فونز نہ بنانے کا اعلان کردیا

September 30, 2016

کینیڈا کی معروف کمپنی بلیک بیری نے آئندہ اپنے اسمارٹ فونز نہ بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ بلیک بیری کمپنی کے سی ای او جان کے مطابق کمپنی کو اب منافع نہیں ہورہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ صرف سافٹ ویئر کمپنی تک محدود رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فون کی تیاری کے لیے دیگر کمپنیوں سے اشتراک کیا جائے گا۔

بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کا غیر متنازعہ بادشاہ سمجھا جاتا تھا، مگر آئی فون کی آمد اور اینڈرائیڈ فونز کی فروخت نے اس کی مقبولیت ختم کردی تھی۔

سیل فونز کے منافع میں مسلسل گھاٹے کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے موبائل سیل فونز کیلئے سافٹ ویئر بنانے پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ واضح رہے کہ گوگل نے اس کاروبارکو 2012 میں خریداتھا اور پھر 2 سال بعد فروخت کردیاتھا۔