فہد ملک قتل کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

September 30, 2016

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس کے ملزم ہاشم خان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ۔گزشتہ روز فہد ملک قتل کیس میں ملوث ملزم ہاشم خان کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا گیا۔