انتخابات کا اعلان کرکے وکلاء کی تشویش دور کی جائے‘ملک سمندر کاسی

October 01, 2016

کوئٹہ(آئی این پی )ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن اورکوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک سمندرخان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے بیا ن میں کہاہے کہ 13اگست کے انتخابات کیلئے بنایا گیا الیکشن کمیشن اپنی پوزیشن واضح کرے اورجلد ازجلد انتخابات کااعلان کرکے وکلاء برادری میں پائی جانیوالی تشویش کوختم کر ے حکومت شہداء کاکیس کہیں سرد خانے کی نظر نہ کردے ،سانحہ میں شہید ہونیوالے وکلاء کاایک ارمان اورخواہش تھی کہ وکلاء برادری میں اتحاد ویکجہتی ہو انہوں نے کبھی اپنی ذاتی مفادات اورکرسی کیلئے جدوجہد نہیں کی اورآزاد زندگی بسر کرنے کیلئے وکالت کاپیشہ برقراررکھنے کیلئے ہرمشکل وقت میں آوازبلند کرتے ہوئے حاضر ہوتے تھے اورآزاد بار کو دیکھتے ہوئے اورجمہوری رویوں کو اپناتے ہوئے استحصالی اورقبضہ گروپ سے وکلاء برادری کو آزاد کرایااور جس طرح الیکشن کمپئن چلائی اس سے مخالفین حواس باختہ ہوگئے اوران کی نیندیں حرام ہو گئیں انہوں نے الزام عا ئد کیا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ بار کے کئی سینئر اورسابق عہدیداروں نے وکلاء برادری کے کندھے پر بندوق رکھ کر کرسی حاصل کی اوران شہداء میں کئی کو ججز کی آفر بھی ہوئی مگر انہوں نے کرسی کوٹھوکر مار کر وکلاء برادری کی خدمت کو ایک مشن سمجھتے ہوئے آخری دم تک بار کو آزاد رکھنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا انہوں نے ایک ڈکٹیٹر آمر کی ہمیشہ مخالفت کی اوروہ یہ سمجھتے کہ جمہوریت میں کوئی پیروکار نہیں ہوتا بلکہ ہر ایک اپنی رائے میں آزاد ہے 8اگست کے شہداء کسی گروپ یا جماعت کا نہیں تمام قوم کاسرمایہ تھے اسی لئے عوام چاہتی ہے کہ شہداء پر بم حملہ کر نے والے ملزمان کوجلد ازجلد گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جا ئیں ۔