پاکستان میں بغاوت کی صورت میں ہمیں خودکش جوہری بمباروں کا سامنا کرنا پڑیگا‘ ہیلری کلنٹن

October 01, 2016

نیویارک(واجد علی سید) امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹنکے ہیک ہونے والے کمپیوٹرز سے ایک آڈیو ریکارڈنگ ملی ہے جس میںہیلری کلنٹن کا کہنا ہےکہ’’پاکستان ، بھارت کی دشمنی میں ایٹمی ہتھیاروں پر تیزی سے کام کررہا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس خوف میں جی رہے ہیں کہ انہیں بغاوت کا سامنا کرنا پڑے گا اور شدت پسند اقتدار پر قبضہ کرلیں گے اور جوہری ہتھیاروں پر قابض ہوجائیں گے، جس کے بعد آپ کا سامنا خودکش نیوکلیائی بمباروں سے ہوگا۔اس سے زیادہ خطرناک اور کوئی بات نہیں ہوسکتی۔