اسپین میں ا نسانی مینارتخلیق کرنے کا سالانہ مقابلہ

October 01, 2016

انوکھے تہواروں کے کے حوالے سے مشہور ملک اسپین کے شہر بارسلونامیں انسانی مینار بنانے کا دلچسپ مقابلہ منعقد کیا گیا۔

سالانہ لا مرس نامی اس فیسٹیول کے موقع پر منعقد کئے گئے خصوصی مقابلوں میں مختلف ممالک سے آئے سینکڑوں کرتب بازوں نے شرکت کی ۔

ایک ہی رنگ کے لباس میں ملبوس کرتب بازوں نے ایک دوسرے کے کندھوں پر سوار ہوکر انسانی مینار بنا ڈالا جس پر وہاں موجود ہزاروں افراد بھرپور لطف اندوز ہوئے اورمقابلے کے شرکاء کودل کھول کر داد دی۔

واضح رہے کہ کاسٹلزانسانی ٹاور تعمیر کرنے کی روایت 18ویں صدی میں اسپین کے شہرتاراگوناسے شروع ہوئی جوگزشتہ کئی دہائیوں سے ہر سال باقاعدگی سے منعقدکی جاتی ہے۔