ٹیکنیکل اور ٹریڈ تعلیم کو فرو غ دینے کی ضرورت ہے ،جا م مہتا ب

October 05, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبا ئی وزیر تعلیم و خوا ندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ سندھ کے دیہی علا قو ں کے بچوں کے لئے رو شن مستقبل اور بہترین موا قع مو جو د ہیں اگر وہ ان کو بہتر ما حو ل میں اعلیٰ تعلیم دی جا ئے ۔یہ با ت انہو ں نے ڈاکٹر اے کیو خا ن اسکو ل سسٹم ابرا ہیم کیمپس کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی اس مو قع پر ڈاکٹر اے کیو خا ن کے ڈائریکٹر نا صر اقبا ل اور سندھ ایجو کیشن فا ؤ نڈیشن کی ایم ڈی نا ہید شا ہ در ا نی بھی مو جو د تھیں ۔ڈائریکٹر ناصر اقبا ل نے سندھ ایجو کیشن فا ؤ نڈیشن کے طا لب علمو ں کو اسلا م آبا د ابرا ہیم کیمپس میں اعلیٰ تعلیم حا صل کر نے کی پیشکش کر تے ہو ئے کہا کہ سندھ کے دیہی علا قو ں کے 200طا لب علمو ں کو یہ سہو لت فرا ہم کی جا سکتی ہے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے پیشکش کو خو ش آمدید کر تے ہو ئے کہا کہ پسما ندہ علا قو ں کے بچوں کے لئے یہ با ت بڑ ے اعزا زکی ہے کہ سندھ کے غریب علا قو ں کے 200بچے اسلا م آبا د کے بہتر ما حول میں اعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں گے اور جلد ہی اس سلسلے میں حکومت سندھ اور ڈائریکٹر اے کیو خا ن اسکو ل سسٹم کے ما بین ایک یا دا شت پر دستخط کئے جا ئیں گے ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے کہا کہ محکمہ تعلیم شا ندا ر عما رتیں مشہو ر نجی تعلیمی ادا رو ں کو دینے کے لئے تیا ر رہے تا کہ پسما ندہ علا قو ں کے بچے انتہا ئی کم فیسو ںپراعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں ۔صوبا ئی وزیر تعلیم کو بتا یا گیا کہ طا لب علمو ں کو منتخب کر نے کے لئے انگریزی ،ریا ضی ،سا ئنس اور اردو کا ٹیسٹ لیا جا ئے گا ۔پہلے مر حلے میں سندھ کے 200طا لب علم اعلیٰ تعلیم حا صل کر سکیں گے جبکہ مر حلہ وا ر ان کی تعدا د میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔