شان کی فلم ارتھ 2 کی فلمبند ی مکمل

October 20, 2016

اداکار وہدایتکار شان نے اپنی فلم ا رتھ ٹو کی فلمبندی مکمل کرلی ہے ۔ جس کے بعداب وہ پیچ ورک کی تکمیل میں مصروف ہیں۔

شان کی فلم ارتھ ٹو بھارتی ڈائریکٹرمہیش بھٹ کی فلم ارتھ کا ری میک ہے جس میں شبانہ اعظمی نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔1981 میں نمائش کےلیے پیش کی گئی ارتھ نے بہت اچھا بزنس کیا تھا۔

اداکار وہدایتکار شان کی اس فلم ارتھ ٹو کے نمایاں فنکاروں میں محب مرزا، عمائمہ ملک اور عظمیحسین شامل ہیں ۔

شان کا کہنا ہے کہ میرے والد ایک کامیاب ڈائریکٹر اور کہانی نویس کی حیثیت سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ میری شہرت اور پہچان بھی اس حوالے سے ہے۔

فلمی حلقوں میں شان کی فلم ارتھ ٹو اور دوسر ی زیرتکمیل فلم ضرار سے بہت اچھی توقعات ہیں۔