توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد

May 26, 2024

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ توہین مذہب کے مرتکب افراد کو سزا دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا حکم دیتا ہے، آئین اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ ملک دشمن طاقتیں مذہبی فسادات پھیلا کر قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کا سانحہ مجاہد کالونی کا بروقت نوٹس قابلِ تحسین ہے۔