شاہ محمود کو نظریے پر کھڑا رہنے کی سزا مل رہی ہے، پی ٹی آئی

May 27, 2024

فائل فوٹو

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر جم کر کھڑا رہنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، جن مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ان میں عدالت نے انہیں ضمانت دے رکھی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق اس ظالمانہ حرکت کے خلاف ہر ممکن کارروائی کریں گے۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی تھی۔