خیبر پختونخوا حکومت مزید 123 ارب کا قرض لے گی، دستاویز

May 26, 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی حکومت آئندہ مالی سال کے دوران مزید 123 ارب روپے قرضہ لے گی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے دور میں ریکارڈ توڑ قرض لیا گیا۔

دستاویز کے مطابق محمود خان کے دور سے پہلے خیبر پختونخوا کا قرض 200 ارب روپے سے زائد تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق وزیراعلیٰ نے اپنے دور میں 405 ارب سے زائد کا قرضہ لیا۔

دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا کا سابقہ دور حکومت میں قرضہ بڑھ 632 ارب 44 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔