مودی انتخابات جیتنے کیلئے فوجیوں کو خون بیچنا چاہتا ہے، فاروق عبداللہ

October 20, 2016

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی انتخابات جیتنے کے لیے فوجیوں کو خون بیچنا چاہتا ہے، فوجی کسی حکومت کا نہیں بھارت کا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی اگر واجپائی کو لیڈر مانتے ہیں تو ان کے کہنے پر کیوں نہیں چلتے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ سابق بھارتی وزیراعظم واجپائی نے کہا تھا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں پڑوسی نہیں، آج بھی مودی جی سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ مودی اگر واجپائی کو لیڈر مانتے ہیں تو ان کے کہے پر چلتے کیوں نہیں؟