جاز کیش اور ٹرینگلو کے درمیان عالمی سطح پررقم کی منتقلی کے لیے معاہدہ

October 21, 2016

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) جاز کیش اور ٹرینگلو کے درمیان عالمی سطح پر رقم کی منتقلی کیلئے ایک معاہدہ طے پاگیا ہے ،مالی اورترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے والا عالمی نیٹ ورک ٹرینگلواب اس شراکت داری کے ذریعے عالمی سطح پر جاز کیش استعمال کرنے والوں کو رقم کی منتقلی کی خدمات عالمی سطح پر پیش کر سکے گا۔اس سلسلہ میں لانچ پارٹنر LycaRemit موبائل/برقی ترسیلات زر کوبرطانیہ سے جاز کیش موبائل اکاؤنٹس اور کیش کلیکشن سینٹرز تک منتقلی کے قابل بنائے گا۔اس طرح یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ملک میں بینکاری کی خدمات سے محروم طبقے کو بھی ان کے موبائل کے ذریعے بینک تک رسائل مل سکے۔اس شراکت کے بارے میں موبی لنک کی وائس پریزیڈنٹ ڈیجیٹل اینڈ موبائل فنانشل سروسز انیقہ افضل ساندھو نے کہا ایک باسہولت اور قابل اعتماد انداز میں کسٹمرز کی مالی ضروریات کو ڈیجیٹل کرنے کے سفر کا اگلا مرحلہ ٹرینگلو کے ساتھ شراکت داری کی صورت میں شروع ہو گیا ۔