پروفیسر غلام قادر اعوان انتقال کر گئے

October 21, 2016

مورو(نامہ نگار ) دولت پور کے سول جج ایاز علی اعوان کے والد پروفیسر غلام قادر اعوان دل کا دورہ پڑنے سے انتقالکر گئے۔ ان کی نماز جنازہ میں جج صاحبان، وکلا، عزیز و اقارب، دوست و احباب اور معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔