اداکارہ میرا کی بہن شائستہ عرف گڑیا فنی تربیت حاصل کر کے وطن پہنچ گئیں

October 21, 2016

کراچی( اسٹاف رپورٹر )معروف اداکارہ میرا کی بیرون ملک مقیم بہن شائستہ عرف گڑیا وہاں سے اپنی تعلیم اور فنی تربیت حاصل کر کے وطن پہنچ گئی ہیں۔یہاں وہ میرا کی طرح شوبز سے وابستہ ہونا چاہتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق میرا نے اپنی بہن شائستہ کو میڈیا سے ملنے اور اپنے پروگرام کی تشہیر سے منع کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں اداکارہ میرا خود ایک بڑی تقریب میں اعلان کرنے کا پروگرام ترتیب دے رہی ہیں۔