راجن پور میں ٹریکٹر ٹرالی حادثہ، 2 افراد جاں بحق

October 21, 2016

راجن پور میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی۔ جس کے نیچے دب کر دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹلہ نصیر کے قریب گھاس سے لدی ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نیچے سات افراد دب گئے۔

ریسکیو ٹیم نے دو افراد کی لاشیں اورپانچ افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال راجن پور منتقل کردیاگیاہے۔