برقی مراسلات...غذائی قلت کا شکار پاکستان

October 21, 2016

چند روز قبل انٹرنیشنل فوڈ پالیسی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے گلوبل ہنگر انڈکس 2016 ء شائع کیا گیا ہے جس میں 118 ممالک کا تجزیہ کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ دنیا میں کل 70کروڑ 99 لاکھ لوگ بھوک کا شکار ہیں۔ اس رپورٹ کی درجہ بندی کے مطابق غذائی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان کا گیارھواں نمبر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود پاکستان کے تقریباً 22فیصد شہری رات کو بھوکے سوتے ہیں جو کہ ایک تشویشناک امر ہے۔ پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے کے بلند و بانگ دعوے کرنے والے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ پہلے اپنے شہریوں کی بھوک ختم کریں، ملک میں زراعت کے شعبے کی مسلسل خراب ہوتی ہوئی صورتحال کی طرف توجہ دیں وگرنہ آنے والے وقت میں ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
(عبد الواحد سجاد)
sajjadabdul313gmail.com

.