وزارت خزانہ کے تعاون سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایس ایم ای بورڈ کی تشکیل کیلئے پہلا باضابطہ اجلاس

October 22, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا۔ وزارت خزانہ کے تعاون سے ایس ایم ای بورڈ کی تشکیل کے سلسلے میں پہلے باضابطہ اجلاس کا انعقادپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نمائندگان کی زیر صدارت ہوا۔جس میں ایس ایم ای بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر غور و خوص کیا گیا۔اجلاس میں ایس ایم ای بورڈ میں دلچسپی رکھنے والی مختلف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ پی ایس ایکس کے زیر اہتمام ایس ایم ای بورڈ میں لسٹڈ ہونے والے تمام ممبران کم از کم 25 ملین اور زیادہ سے زیادہ 200 ملین روپے کی فنڈ ریزنگ شیئر کے متبادل اپنا کاروبار بہتر طریقے سے انجام دیکر ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں ولی اللہ خان (سی ای او ایس ایم ای بزنس سلوشنز لمیٹڈ)نے کہا کہ ایس ایم ای بورڈ کی تشکیل سے ملک میں ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ایس ایم ای سیکٹر کی بہتری کے لئے ہم آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کسی بھی حکومت نے ایس ایم ای سیکٹر کے فروغ کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔دنیا بھر کے کئی ممالک ایس ایم سیکٹر کو فروغ دیکر غربت و بیروزگاری کا خاتمہ کرکے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ایس ایم ای سیکٹر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اسی تناظر میں حکومت نے ایس ایم ای سیکٹر کو فروغ دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔