پشاور میں باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر انوکھا واقعہ پیش آیا ہے ۔ فلائیٹ کی روانگی سے کچھ دیر پہلے مسافر خاتون نے بچے کو جنم دیا ۔ خاتون اپنے نوزائیدہ بچے کے ساتھ اسی فلائیٹ سے دوحہ روانہ ہوگئی ۔
ائر پورٹ ذرائع کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جمعہ کی صبح دس بجکر 25 منٹ پر قطرائر لائن کی پرواز 601 نے دوحہ روانہ ہونا تھا ۔ روانگی سے کچھ دیر قبل امیگریشن کے بعد ہنگو سے تعلق رکھنے والی خاتون طیبہ کی اچانک طبعیت خراب ہوگئی جس پر اس الگ روم میں لے جایا گیا جہاں اس کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ۔
بورڈنگ پاس جاری ہونے کے باعث خاتون اپنے نوزائیدہ بچے کےساتھ اسی فلائیٹ سے دوحہ روانہ ہوگئی۔