بھارتی اداکارہ’پروین بوبی‘ کی وصیت موت کے 11سال بعد منظور

October 22, 2016

بمبئی ہائی کورٹ نے بھارتی اداکارہ پروین بابی کی وصیت ان کی موت کے 11 سال بعد منظور کرلی ہے جس کے تحت بھارتی اداراہ کی جائیداد میں سے 80فیصد جونا گڑھ میں ٹرسٹ کے کاموں پر خرچ کی جائے گی اور 20فیصد اداکارہ کےننھیال کے انکل کو دی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ اداکارہ کےپھوپھی زاد رشتے داروں کی جانب سے لڑ ا جارہا تھا جنہیں ان کی دولت میںسے ایک روپیہ بھی نہیں ملا تھا ۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2005 میں اداکارہ کی یہ وصیت ان کے ننھیالی انکل مراد خان بابی کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کی جائیداد میں سے 20فیصد انہیں اور 80 فیصد’ٹرسٹ‘کے کام پر خرچ کیا جانا تھا۔

اس وصیت کے منظر عام پر آنے کے ساتھ ہی اداکارہ کے پھوپھی زاد رشتے داروں نے اسے جعلی قرار دیکر مقدمہ دائر کردیا۔

تاہم عدالت نے مراد خان کی پیش کردہ وصیت کے حق میں فیصلہ سنادیاہے۔ پروین کے انکل کا کہنا ہے کہ قانونی جنگ کبھی بھی پیسے کے لیے نہیںتھی یہ صرف اداکارہ کی آخری خواہش کے لیے تھی اور اب میں اس کی جائیداد کو ٹرسٹ کے قیام کےلیے استعمال کروںگا جو اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا۔