سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا فورم ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

October 23, 2016

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا فورم ہے۔ سب کو اسے تسلیم کرنا چاہئے، اگر قانون کا کوئی اور دروازہ ہے، تو وہ بتایا جائے اور تحریک انصاف میں نہیں مانتا کی سیاست کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے زیر اہتمام ڈیلر وہیکل رجسٹریشن سسٹم کی افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس دوران ایک لمحے کو بجلی بند ہوئی تو وزیراعلیٰ نے ازراہ تفنن اسے پی ٹی آئی سے جوڑ دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہوا ہے۔ اس کے بعد اسلام آباد بند کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی سب سے بڑا فورم ہے، اگر تحریک انصاف کے پاس قانون کا کور اور در ہے تو بتائیں۔

وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال قصور کا اچانک دورہ کیا. صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا، ایم ایس کی سرزنش اور ای ڈی او ہیلتھ کو معطل کر دیا۔ ان کاکہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم نہ رکھنے والے افسروں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔