قائد آباد،بیو ی سے جھگڑے کے بعد شوہر نےخودکشی کرلی

October 24, 2016

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد آباد کے علاقے شیرپاؤ کالونی لیبر اسکوائیر کے قریب واقع مکان میں پھندا لگی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کی،پولیس کے مطابق اسپتال میںمتوفی کی شناخت 25سالہ شاہ ثمن عرف شکیل ولد عبدالغفار کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے مزید بتایا کہ متوفی نے 2سال قبل ہی شادی کی تھی اور ہفتے واتوار کی شب اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کرلی۔