مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کا کریک ڈائون، درجنوں گرفتار، 100 روزہ تحریک نے نئی دہلی کو شکست دیدی، علی گیلانی

October 24, 2016

سری نگر ( جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے درجنوں کشمیری شہریوںکو گرفتار کر لیا ،جبکہ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ 100روزہ تحریک نے نئی دہلی کو شکست دے دی ،میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے وادی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث 107ویں روز بھی پورے علاقے میں معمولات زندگی معطل ہیںجبکہ بھارتی فوج کی جانب سے طاقت کے بھر پور استعمال کے باوجود بھارت مخالف مظاہروں میں کمی نہ آسکی ،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ انتفادہ کے نتیجے میں کشمیریوں کو سیاسی،سفارتی اور عالمی سطح پر پربے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی جن کے دور رس اثرات مرتب ہونگے اور تحریک آزادی کو فتح حاصل ہو گی، میڈیا رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی کی طرف سے میڈیا کے لیے جاری گئے کشمیریوں سے خطاب کے متن میں کہاکہ عوامی انتفادہ کے سو سے زائد روز مکمل ہو چکے ہیں اورپچھلے کئی مہینو ں سے جا ری شجا عت، جا نفشانی و جا نثا ر ی سے لبریز عوامی تحریک کی ما ضی میں کو ئی مثا ل نہیں ملتی، خطاب کے متن میں کہا گیا کہ کشمیریوں نے کاروباری ، معاشی، تعلیمی و اقتصادی مفادات کی قربا نی دے تحریکی مفادات کو تر جیح دے کر ایک مثا ل قائم کر دی ہے اور ثابت کر دیا کہ آ زادی حا صل کر نے کا انکا عزم اور جذبہ نا قابل تسخیر ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ رواں عوامی تحریک کے سامنے بھارت بزبا ن حا ل واضح شکست سے دو چا ر ہو چکا ہے اور کشمیریوں کی آزادی میں اب صرف اور صرف جدید اسلحہ سے لیس بھارتی فو رسز حائل ہیں ،حریت چیئرمین نے کہا کہ گزشتہ سو سے زائد دنو ں کے دوران وحشت ناک بھارتی ریا ستی دہشت گردی کے با وجو د کشمیریوں نے آپسی اتحاد و یگانگت، ہمدردی اور ایثار و قربانی کی لازوال تاریخ رقم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال، ،بچوں کی تعلیم کے لئے کمیو نٹی سکو ل، ، محتا جو ں کے لئے کمیو نٹی کچن، زخمیو ں اور مر یضو ں کے لئے طبی ریلیف کا قیام کشمیریوں کے جذبہ ایثار اوہمدردی کا واضح ثبوت ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ کشمیریوںکی قربانیوںکا ہی نتیجہ ہے کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی اور دیگر عالمی اداروں نے بھارت کے جھو ٹے پروپگنڈہ کو تسلیم کر نے سے صاف انکار کر کے مسئلہ کشمیر کو حل کر نے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی سطح پر کشمیریوں کی مدد کے حو الے سے بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے