گلستان جو ہر، ڈیوٹی کے تنازع پررینجرزاہلکار کی فا ئرنگ سےساتھی قتل

October 24, 2016

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)گلستان جو ہر میں ڈیوٹی کے تنازع پر رینجرزاہلکارکے ہاتھوں ساتھی اہلکارکا قتل ، رینجر ز نے واقعہ کو چھپانے کی ناکام کوشش کی ،پولیس نےاہلکار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جو ہر بلاک 17میںواقع 63ونگ کے بیرک میں رینجرز کے 2اہلکار ڈیوٹی کے تنازع پر آپس میں لڑ پڑے اور معاملہ تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک پہنچ گیا اسی دوران اہلکار مرتضی علی نے ساتھی معشوق علی پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا ۔موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکار کو پی این ایس شفاءمنتقل کیا جبکہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا ،پی این ایس شفامیں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے معشوق علی جاں بحق ہو گیا، جس کے بعد اس کی لاش سول اسپتال لائی گئی جہاں پر رینجرز نے واقعے کو مقابلہ ظاہر کیا تاہم چھان بین کی اطلاع پر رینجرز ساتھی کی لاش صبح 6:35پر جناح اسپتال لے کر پہنچی جہاں پر مقتول اہلکار کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔پولیس نے کے مطابق مقتول معشوق علی شکار پور سے تعلق رکھتا تھا جبکہ ملزم اہلکار علی مرتضی کو گرفتار کر کے مقدمہ رینجرز افسر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول اہلکار کو قریب سے 4گولیاں ماری گئیں جن میں سے 3گولیاں سینے اور ایک گولی بازو میں لگی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش رینجرز حکام کے حوالے کردی ہے ۔دریں اثنا ئ ترجمان رینجرز نے اس حوالے سے روایتی طور پر متعدد بار رابطے کے باوجود موبائل فون ریسیو نہیں کیا ۔