میکسیکو سٹی میں نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کا انعقاد

October 24, 2016

میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں نویں سالانہ زومبی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں افراد زندہ لاشوں کا خونخوار روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے۔

اس دلچسپ فیسٹیول میں ملک بھر سے ہزاروں لوگ زومبی واک میں شریک ہونے کے لئے مانومنٹ ٹو ریولیوشن پر جمع ہوئے اورمارچ کی ابتداء کرتے ہوئے شہر کی مختلف سڑکوں پر پھیل گئے۔

ہر سال منعقد کئے جانے والے اس فیسٹیول میں جہاں بڑے خطرناک اور ڈراؤنے روپ دھارکر واک کرتے نظر آئے وہیں بچے بھی اس فیسٹیول میں شریک ہوکر خوب لطف اندوز ہوئے۔

زومبی واک میں شریک شرکا نے غریبوں کے لئے فوڈ بینک میں کھانا بھی عطیہ کیا جبکہ یہ فیسٹیول میکسیکو کے دوسرے شہروں میں منعقد کیا گیا۔

واضح رہے امریکا سے شروع ہونے والے اس فیسٹیول کا مقصد لوگوں کو ڈرانا نہیں بلکہ اس کے ذریعے زندگی منفرد انداز میں گزارنے کے پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔