شہداد پور ، کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

October 25, 2016

شاہپورچاکر(نامہ نگار) شہدادپور کے علاقے انصاف سٹی میں گھرمیں کھیلتے ہوئے پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے سے حامد قریشی کا تین سالہ بیٹا علی ہوست جاں بحق ہوگیا جس کو اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔ بچے کی لاش گھر پہنچنے پر والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے اور گھر میں کہرام مچ گیا۔