پشاور میں گرانفروشی کیخلا ف کریک ڈاون ،91 دکاندار گرفتار

October 26, 2016

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 91 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں فقیر آباد، حیات آباد، متنی، چارسدہ روڈ اور گلبار میں کارروائی کی جس میں 91 دکانداروں کوگرفتارکیا گیا ۔

گرفتار ہونے والوں میں دودھ فروش قصاب، سبزی اور پھل فروش شامل ہیں ۔