ترکی: دہشت گردی کی تحقیقات، 2میئرز گرفتار

October 26, 2016

ترکی میں دہشت گردی کی تحقیقات کے سلسلے میں دو میئرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیار باقر کے دو میئرز گلتن کیسانک اور فرات انلی کو دہشت گردی کی تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا ہے ۔

سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری نے ٹائون ہال میں واقع سرکاری دفاتر کی تلاشی بھی لی اور اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گلتن کیسانک کو ایئرپورٹ سے جبکہ فرات انلی کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا ۔ ترک حکام کے مطابق ان افراد پر کردش باغیوں سے ہمدردی اور انہیں مدد فراہم کرنے کے الزامات ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔