سیرت امام زین العابدین مشعل راہ ہے‘ مقررین کا خطاب

October 27, 2016

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) سیرت امام زین العابدین اُمت کیلئے مشعل راہ اور دنیاو آخرت کی فلاح کا باعث ہے۔ امام زین العابدین نے ثابت کردیا کہ دین کی بقاء اور شریعت کے احیاء کیلئے صبر و استقلال بنیادی اصول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علمائے کرام و ذاکرین نے شاہ پور ٹیکسلا میں شہادت حضرت امام زین العابدین کے سلسلے میں عشرہ بیمار کربلا کی مناسبت سے مجلس و جلوس تابوت بیمار کربلا و شبیہ علم و ذوالجناح سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید اقبال حسین شاہ بجاڑ‘ ذاکر ملک علی رضا کھرکھر ایڈووکیٹ‘ علامہ سید حسین مقدسی‘ علامہ سید قمر حیدر زیدی‘ مفتی باسم عباس زاہری‘ مولانا اسد عباس نقوی و دیگر نے کہا کہ عزاداری ہر دور میں حسینیت کا ابدی احتجاج ہے۔ پروگرام کا اہتمام آغا سید افتخار حسین مشہدی، سید جون علی مشہدی، سید ظہور حسین نقوی، اختر حسین شاہ نقوی نے کیاتھا۔