کنورخالد یونس نے نظربندی عدالت میں چیلنج کردی

October 27, 2016

یم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے کنورخالد یونس کی نظربندی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردی۔

درخواست ایم کیو ایم لندن کی رہنما ثروت ایڈووکیٹ نے دائر کی کہ کنورخالد یونس کو 22 اکتوبر کو پریس کلب سے گرفتار کرکے نظر بند کیا گیا تھا اورقانون کے تحت نظر بندی سے پہلے نوٹس دینا ضروری تھا۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ گرفتاری آئین کی دفعہ 10کی خلاف ورزی ہے اس لیے کنور خالد یونس کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔