سندھ ہائیکورٹ کا حکم، مختلف شہروں میں شراب خانے سیل، نگرانی کیلئے پولیس تعینات

October 28, 2016

نوابشاہ+میرپور خاص+عمر کوٹ(بیورو رپورٹ/ نامہ نگاران) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سندھ کے مختلف شہروں میں شراب خانے سیل کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نوابشاہ۔عدالت کے حکم پر ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شہاب الدین کھتری،ای ٹی او اظہر شیخ نے اپنی ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہر میں قائم تین شراب خانوں پر چھاپے مار کر انہیں سیل کر دیا اور تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا تھا کہ مذکورہ کارروائی عدالت کے حکم کی روشنی میں کی گئی ہے۔ میرپورخاص۔سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جمعرات کوسندھ بھر میں شراب کی دکانیں بنداور سیل کرنےکے حکمکے بعد میرپورخاص ضلع میں واقع شراب کی پانچ دکانیں بند کردی گئیں۔ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ کے احکامات پربند اور سیلکی گئی شراب کی دکانوں میں ایک ٹنڈوجان محمد،ایک نوکوٹ اور تین میرپورخاص شہر میں واقع ہیں۔ ان دکانوں کینگرانی کے لئے پولیس بھی تعینات کردی گئی ہے۔واضع رہے کہ میرپورخاص سمیت صوبہ بھر میں شراب اور دیگر منشیات کے کاروبار کو انتہائی پرکشش سمجھا جاتا ہے، اقلیتوں کے نام پرحکومت سندھ کی منظوری سے میرپورخاص شہرکےگنجان رہائشی اور کاروباری علا قوں میں قائم وائن شاپسچل رہی تھیں ۔مسلم برادری سمیت اقلیتوں نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتےہوئےکہاہےکےکوئی مذہبنشہ کرنے اور شراب نوشی کی اجازت نہیں دیتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہدیہات میں مقامی طور پر تیار کی گئی شرابکی تیاری ،فروخت اور استعمال کی روک تھام کرنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔عمر کوٹ۔عدالتی حکمکے بعد انتظامیہ نے عمرکوٹ میں واقع شراب کی دو دکانیں سیل کردی ہیں اور ان دکانوں پر پولیس گارڈز مقرر کر دیئے گئے ہیں۔ ٹنڈومحمدخان۔سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ٹنڈومحمدخان شہرکے سومرا محلہ روڈ پر قائم شراب خانہ کو سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اصغر عالم ہالیپوٹو نے بند کرادیا۔ اس موقع پر دینی وسماجی رہنماؤں نے سندھ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شراب خانے کو ہمیشہ کے لئے بند کیا جائے ہم سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔جیکب آباد۔ ایکسائیز پولیس نے انسپکٹر جاوید بلوچ کی قیادت میں ٹاور روڈ پر واقعے 2شراب خانوں کو سیل کردیا ہے۔ ایکسائیز پولیس کے مطابق ہائی کورٹ سندھ کے حکم کے بعد کارروائی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔