پل کی تعمیر کیلئے 4ارب روپے کی رقم جاری

October 28, 2016

گجرات (نمائندہ جنگ) حکومت پنجاب نے شہباز پور کے مقام پر دریائے چناب پر پل کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے کی رقم جاری کر دی، گجرات کو سیالکوٹ سے ملانے کیلئے کئی سالوں سے زیر التواء شہباز پور پل کی تعمیر کیلئے 4 ارب روپے کی خطیر رقم ضلعی انتظامیہ گجرات کو جاری کر دی گئی۔، پل کی تعمیر سے گجرات، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے تاجروں کو فوائد حاصل ہوں گے، پل کی تعمیر سے دونوں شہروں کے درمیان فاصلہ صرف 35 منٹ کا رہ جائے گا، ضلعی انتظامیہ نے 4 ارب روپے کی رقم منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب جلد از جلد اس پل سمیت گجرات کے دیگر ترقیاتی کاموں کی تکمیل چاہتی ہے تاکہ شہری ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کر سکیں۔