مرکزی بینک نےمانیٹری پالیسی اجلاس کے منٹس جاری کردیئے

October 28, 2016

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے24 ستمبر کے مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کردیئے۔دوممبران نے شرح سود 25 بیسسز پوائنٹس کم کرنےکا ووٹ دیا۔

اسٹیٹ بینک آ ف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے منٹس کے مطابق 10 ممبران میں سے 8 نےشرح سود 5.75فیصد پر برقرار رکھنے کے لئے ووٹ دیا۔

اجلاس کےد وران ممبران نے مرکزی بینک سے حکومتی قرض گیری پر تبادلہ خیال کیا۔ حکومت نے پی آئی بیز کے 1300 ارب مرکزی بینک سے ادھار لے کر ادا کئے۔

اجلاس کے دوران ممبران نے برآمدات میں کمی اور تیل کی قیمتوں کی غیر یقینی صورتحال کو بیرونی ادائیگی کے لئے بڑے خطرات ہیں۔