جہلم: زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی

October 28, 2016

جہلم میںزہریلی شراب پینےسے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10ہوگئی ہے ۔متعدد متاثرہ افراد اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جہلم کے علاقے کرسچن کالونی روہتاس روڈ میں گزشتہ رات شادی کی تقریب میں شریک افراد نے کچی شراب پی جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ 4 افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ 6 دوران علاج ہلاک ہوگئے ۔ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی کے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جبکہ بعض افراد کا جہلم کے اسپتال میں ہی علاج جاری ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔