پشاور: اے این پی کے حاجی محمد عدیل انتقال کرگئے

November 18, 2016

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر حاجی محمد عدیل پشاور میں وفات پا گئے ہیں۔ وہ ایک عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

حاجی محمد عدیل کے صاحبزادے محمد عدنان جلیل کے مطابق حاجی محمد عدیل گردے فیل ہونے کی وجہ سے سی ایم ایچ میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 4 بج کر 15 منٹ پر جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔

حاجی محمد عدیل 2009 سے 2015 تک سینیٹر اور1997 سے 1999 تک ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہے۔

حاجی محمد عدیل 3 بار ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی اور ایک بار صوبائی وزیر خزانہ رہے۔ حاجی محمد عدیل اے این پی کےقائم مقام مرکزی صدر بھی رہے۔