پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںزبردست تیزی، 285 پوائنٹس بڑھ گئے

December 02, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی اور ،جمعرات کوکاروباری تیزی کے ساتھ 285پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس ایک بار پھر42900 پوائنٹس کی سطح پربحال ہوگیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں42ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے حجم86کھرب سے بڑھ کر87کھرب روپے سطح پرجاپہنچا۔جمعرات کو کاروبارکے اختتام پر100انڈیکس میں284.99 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے 100 انڈیکس 42622.37 پوائنٹس سے بڑھ کر42907.36پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح 30 انڈیکس148.62پوائنٹس کے اضافے سے 22975.25 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 29592.21 پوائنٹس سے بڑھ کر29776.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعرات کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں 42 ارب 87 کروڑ 87 لاکھ 79ہزار606روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم86 کھرب 96 ارب 51 کروڑ 37 لاکھ 41 ہزار 319روپے سے بڑھ کر87کھرب39 ارب 39 کروڑ 25 لاکھ 20 ہزار 925 روپے ہوگیا۔ جمعرات کومارکیٹ میں50 کروڑ 44 لاکھ36ہزارحصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کے روز39کروڑ41لاکھ86ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو13ارب روپے تک محدود رہی تھی ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز مجموعی طور پر 425کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے196کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں اضافہ، 217میں کمی اور12کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔ کاروبارکے لحاظ سے بینک آف پنجاب4 کروڑ 7 لاکھ، پیس پاک لمیٹڈ2 کروڑ 5 لاکھ، کے الیکٹرک لمیٹڈ2 کروڑ 4 لاکھ،پرویزاحمدایک کروڑ88 لاکھ اور پراؤڈ موڈ فرسٹ ایک کروڑ87لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤکے اعتبارسے فلپس مری پیٹرولیم کے بھاؤمیں52.45روپے اورفلپس مورس کے بھاؤمیں 49.83روپے کااضافہ جبکہ وائیتھ پاک لمیٹڈکے بھاؤ میں123.20روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 58.15روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔