اینٹی انکروچمنٹ اور عوام

December 02, 2016

سندھ کے متعدد شہروں میں اینٹی انکروچمنٹ ادارے کی کارروائی بھرپور انداز میں جاری ہے جس کے نتیجہ میں بہت ساری ایسی زمینیں خالی کروائی جا رہی ہیں جن پر انکروچمنٹ کے ذریعے ناجائز قبضہ کر لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بڑے شہروں میں سڑک کنارے بنائے گئے فٹ پاتھ بھی اس انکروچمنٹ سے تقریباً ختم ہی ہو چکے ہیں جن سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان ناجائز تجاوزات کی وجہ سے مصروف شاہراہوں پر کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔ اگر ہمارے ادارے پہلے دن سے ہی اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہوتے تو عوام کو اب مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مستقبل میں اینٹی انکروچمنٹ کا ادارہ اپنی ذمہ داری ایمانداری اور تسلسل کے ساتھ نبھائے اور عوام الناس کو بھی چاہئے کہ وہ غیر ضروری تجاوزات بنانے سے پرہیز کریں۔
(کنور اسد علی)
kanwar_rajputyahoo.com

.