جھنگ :7 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل ،ورثاء کا احتجاج

December 03, 2016

جھنگ میں اغوا کے بعد سات سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔ بچے کی لاش کےپوسٹ مارٹم میں تاخیر پر ورثا نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا۔

پولیس کے مطا بق چک بھو جیہ کے رہا ئشی 7 سالہ بچے یاسر کو دو نو عمر لڑکوں جمیل اور مصور نے جمعرات کے روز اغوا کیا ۔ اوربد فعلی کی کوشش کی ۔بچے نے مزاحمت کی تو اسےکا گلا دبا کر قتل کردیا اور لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔

تفتیش کے بعد دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیاجنہوں نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔ادھر جب بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال لائی گئی ۔ تاہم پوسٹ مارٹم میں تاخیر پر لواحقین نے اسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا۔