ضلعی سطح پر انگلش مضمون نویسی کے مقابلے

December 03, 2016

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)محکمہ تعلیم فیصل آبادکے زیراہتمام سیکنڈری سکولز کے علمی و ادبی مقابلوں کے حوالہ سے ایم سی ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ میں ضلعی سطح پر انگلش مضمون نویسی کے مقابلے ہوئے ۔ملک محمد شیراز نے پہلی، سید وجیہہ الحسن نے دوسری اور زین ریاض نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے میں سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ نے شریک تھے ۔