آج مختلف تقاریب، کتابوںکی رونمائی اور9بجے شب عالمی مشاعرہ ہوگا

December 03, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کی جانب سے نویں چار روزہ عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کا پہلا اجلاس ہفتہ 3/دسمبر کو 10بجے صبح ’’روایت اور نیا شعری منظر نامہ‘‘ کے موضوع پر ہوگا، دوسرا اجلاس ’’فکشن کے بدلتے قالب‘‘ کے موضوع پر ساڑھے گیارہ بجے صبح، تیسرا اجلاس ’’احمد ندیم قاسمی، صد سالہ تقریب‘‘ 2بجے دوپہر، چوتھا اجلاس’’ثقافتی ادارے اور عصری تقاضے‘‘ کے موضوع پر 3بجے سہ پہر، پانچواں اجلاس ’’اردو کی نئی بستیاں، نیا ادبی منظر نامہ‘‘ کے موضوع پر 5بجے شام، 7بجے شام ’’عطا الحق قاسمی سے ملاقات‘‘ ساڑے سات بجے شام ’’کتابوںکی رونمائی‘‘ خالد معین کی کتاب ’’خالد معین کے مضامین، صابر ظفر کی کتاب ’’لہو سے دستخط‘‘۔ 9بجے شب ’’عالمی مشاعرہ‘‘ ہوگا جس میںپاکستان اور دیگر ممالک کے ممتاز و نامور شعرا کلام سنائیںگے۔