فراڈ کیس کا ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار، پولیس کی دوڑیں ناکام

December 03, 2016

لاہور( خبرنگارخصوصی ) لاہورہائیکورٹ میںفراڈ کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا۔تفتتیشی افسر کی ملزم کو پکڑنے کے لئے دوڑیں ناکام ہو گئیں اور ملزم پولیس کے ہتھے نہ چڑھ سکا۔عدالت کے روبرو ملزم شبیرنے موقف اختیار کیاکہ مدعی مقدمہ نے پولیس سے سازباز کرکے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا لہذا اس کی ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کاروباری لین دین کے تحت اسے چیک دیا جو بینک سے کیش نہ ہوا ،جس پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ،عدالتی فیصلہ سنتے ہی ملزم فرار ہو گیا۔